فیصل آباد اکنامک زون کے چیئرمین ظفرسرور کی وزیر توانائی سے ملاقات ،فیصل آباد اکنامک زون کے حوالے سے گفتگو

وفاقی وزیر نے فیسکو اور این ٹی ڈی کے سربراہان کو اکنامک زون کیلیے 2مخصوص گریڈ سٹیشنز کی جلد تکمیل کے احکامات دیئے

پیر 29 نومبر 2021 23:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء)فیصل آباد اکنامک زون کے چیئرمین ظفرسرور نے وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی جس میں فیصل آباد اکنامک زون کے حوالے سے اہم معاملات پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے فیسکو اور این ٹی ڈی کے سربراہان کو اکنامک زون کیلیے 2مخصوص گریڈ سٹیشنز کی جلد تکمیل کے احکامات دیئے ۔سوئی نادرن کو بھی اس اکنامک زون کیلئے مرکزی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں