gفیصل آباد،حادثہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا

منگل 25 جنوری 2022 18:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) حادثہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا جبکہ شیخوپورہ روڈ پر حاجی آباد کے قریب تیز رفتار بس کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار دو بھائیوں سمیت 3افراد بری طرح زخمی ہو گئے، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے بھاگ گیا، ریسکیو1122 ٹیم نے مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق لالیاں کے رہائشی بشارت علی ولد امجد حسین کو حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں، جھمرہ روڈ بھائیوالہ گٹی کے رہائشی 18 سالہ دانش ولد اسلم اپنے بھائی 22 سالہ عاصم ولد اسلم اور دوست 25 سالہ ندیم اکرم ولد محمد اکرم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ شیخوپورہ روڈ حاجی آباد کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں