فیصل آباد،مختلف حادثات میں ایک طالب علم سمیت تین افرا د جاں بحق تین زخمی

منگل 23 اپریل 2024 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) مختلف حادثات میں ایک طالب علم سمیت تین افرا د جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ پسٹل سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے محنت کش کا 7سالہ بچہ زندگی کی بازی ہارگیا آن لائن کے مطابق گنگاپور کے رہائشی طالب علم فہد وغیرہ آج صبح موٹرسائیکل پر سکول جا رہے تھے کہ جب وہ مین روڈ پر پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہو کر ٹریکٹر ٹرالی تلے آ گئی اور چار طالب علم بری طرح زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو 8سالہ فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ جبکہ دیگر زخمیوں طالب علموں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس نے طالب علم فہد کی نعش کو تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گوجرہ کے نواحی گائوں چک نمبر 369 گ ب کا رہائشی اشفاق ولد سردار موٹر سائیکل نمبری ٹی ایس کے 330 پر سوار ہو کر اپنے سسرال چک نمبر 56 گ ب سے جڑانوالہ کی جانب آ رہا تھا کہ ستیانہ روڈ پر چک نمبر 22 اور 23 گ ب کے درمیان آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں اسے شدید چوٹیں اور طبی امداد ملنے سے جاں بحق ہو گیا اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے لاش کو تحویل میں لیکرکارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں سرگودھا روڈ مدینہ ہسپتال کے قریب ایک چاردیواری کے اندار بند کمرے سے بدبو آنے پر اہل علاقہ نے 1122ریسکیو کو اطلاع کردی ٹیم نے بند کمرے کو کھلا تو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی تو مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس کو تحویل لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتا ل منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ،اسطرح سمندری کے نواحی گائوں 49گ ب کے رہائشی نوازش علی کا سات سالہ بیٹا ابراہیم والد کا پسٹل الماری سے نکال کر کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے بری طرح زخمی ہوگیا۔

فائرکی آوازسن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے توابراہیم خون میں لت پت پڑا تھا جسے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ دم توڑگیا بچے کی اچانک موت کا سن کر والدین غم سے نڈھال ہوگئے اورہرآنکھ اشکبار ہوگئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں