فیسکو ہائی ٹرانسمیشن اور لو ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی موبائل ایپلیکیشن اور گرافک انفارمیشن سسٹم کوعملی طورپرلاگو کرنے کیلئے کوشاں

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو فیسکوا نجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی فیسکو کے ہائی ٹرانسمیشن(ایچ ٹی) اور لو ٹرانسمیشن (ایل ٹی)ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی موبائل ایپلیکیشن اور گرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کو عملی طور پر لاگو کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ فیسکو ڈسٹری بیوشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

وہ فیسکو پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈائریکٹوریٹ میں نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روز ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ویب بیسڈ موبائل ایپلیکیشن اور جی آئی ایس سسٹم کی بدولت نہ صرف فیسکوکے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو گوگل ارتھ کی مدد سے مانیٹر کیا جا سکے گا بلکہ اس کا عملی نفاذ ٹیکنیکل لاسز کی کیلکولیشن اور کم کے ساتھ ساتھ،بجلی چوری والے علاقوں کی نشاندہی اور ایل ٹی پروپوزلز کی تیاری میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل رضا مارتھ چیف انجینئر (پی اینڈ ڈی)، ڈاکٹر عبدالحئی پراجیکٹ منیجر (جی آئی ایس) فیسکو، فیصل شہزاد ڈائریکٹر ایم آئی ایس، زاہد لطیف ڈپٹی ڈائریکٹر ایم آئی ایس، عمران ظفر پراجیکٹ منیجر نیسپاک نے جدید جی آئی ایس سسٹم کے عملی نفاذ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس طرح کی ٹریننگز سے افسران اور ملازمین کو جدید گرافک انفارمیشن سسٹم سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اور وہ کم وقت میں زیادہ اچھے طریقے سے اپنے صلاحتیوں کو بروئے کا رلا سکتے ہیں۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر فرسٹ سرکل امیر خان، پی ڈی کنسٹرکشن محمد جاوید اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم آئی ایس محمد مدثر، محمد طاہر سروے منیجر نیسپاک، سمید عمر جی آئی ایس ایکسپرٹ نیسپاک اورمصدق علی کوارڈینیٹرنیسپاک بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے افسران اورملازمین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

ٹریننگ میں حصہ لینے والوں میں اسد علی شاہ ٹیکنیکل آفیسر فرسٹ سرکل، محمد احمد ٹیکنیکل آفیسر سیکنڈ سرکل، ثنا اللہ سومرو ٹیکنیکل آفیسر جھنگ سرکل، منظور احمد ٹیکنیکل آفیسر میانوالی، زاہد محمود ایڈیشنل اے ڈی سیکنڈ سرکل، نوید انجم ایل ایم سیکنڈ ٹو بہ ٹیک سنگھ، عامر حیات خان ایل ایم سیکنڈ میانوالی، وقار یونس ایل ایس ون سرگودھا، سید شاہد حسین ایل ایم سیکنڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد یسیٰن ایل ایس ون جھنگ، ایم ندیم ایل ایم ون میانوالی، ایم وقاص اے ایل ایم فرسٹ سرکل، ایم عمران سیکنڈ سرکل، شہباز رسول ایل ایس فرسٹ اور منیب شفیع ایل ایس ون سرگودھا شامل ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں