چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 191 ایڈیشنل سیشن ججز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 30 اپریل 2024 21:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 191 ایڈیشنل سیشن ججز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال ہرل کو چونیاں سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد زبیر غوری کو گوجرہ سے لاہور‘ ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرام کو گوجرہ سے گجرات‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس کو لاہور سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا کو ننکانہ صاحب سے جڑانوالہ‘ ایڈیشنل سیشن جج احمد نواز خان کو پتوکی سے تاندلیانوالہ‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد راشد کو سرگودھا سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج سعود احمد وڑائچ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد حسین خاں کو تاندلیانوالہ سے کبیر والا‘ ایڈیشنل سیشن جج کنیزہ فائزہ عیسیٰ کو لاہور سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ اختر کو لاہور سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج منیر حسین کو لاہور سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین کو تاندلیانوالہ سے لاہور‘ ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق کو فیصل آباد سے جڑانوالہ‘ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد کو فیصل آباد سے پسرور‘ ایڈیشنل سیشن جج حسن اکمل قریشی کو فیصل آباد سے رحیم یار خان‘ ایڈیشنل سیشن جج عامر نذیر اعوان کو فیصل آباد سے کمالیہ‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد شعیب عدیل کو فیصل آباد سے لاہور‘ ایڈیشنل سیشن جج شفاقت علی کو فیصل آباد سے گوجرہ‘ ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد فاروق وکیل کو جڑانوالہ سے کوٹ رادھا کشن‘ ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد کو جڑانوالہ سے مظفر گڑھ‘ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل کو قصور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ایڈیشنل سیشن جج شاہد حمید کو فیصل آباد سے دیپالپور‘ ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی عارف کو فیصل آباد سے کوٹ مومن‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد اظہر کو فیصل آباد سے مری‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد محمود غنی کو فیصل آباد سے لاہور‘ ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کو جڑانوالہ سے چکوال‘ ایڈیشنل سیشن جج مس نادیہ صدیق اسد کو گوجرانوالہ سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج اسد الله سراج کو گوجرانوالہ سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کو جھنگ سے راولپنڈی‘ ایڈیشنل سیشن جج مس فرحت جبیں رانا کو جھنگ سے راولپنڈی‘ ایڈیشنل سیشن جج ملک عابد حسین کو دیپالپور سے جھنگ‘ ایڈیشنل سیشن جج عاصمہ تنویر کو دیپالپور سے جھنگ‘ ایڈیشنل سیشن جج مبشر حسین کو گوجر خان سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج شیخ اعجاز پرویز کو ساہیوال سے فیصل آباد‘ ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان عزیز کو گوجرہ سے فیصل آباد اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز کو 4مئی تک اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں