ایف آئی اے فیصل آباد زون نے بجلی چوری پر 13 مقدمات درج کرلئے

بدھ 1 مئی 2024 18:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)فیصل آباد زون نے بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف 13 مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آبادنے11 چھاپہ مار کاروائیاں ساہیوال جبکہ خوشاب اور بھوانہ ضلع چنیوٹ میں 1،1 کاروائی کی۔چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں بجلی چوری کے 13 مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمات میں نامزد ملزمان میں محمد کامران، عابد احسان، فیصل محمود اور ناصر علی وغیرہ شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق نامزد ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ملزمان بجلی کی براہ راست لائن سے کنڈا لگا کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے۔ ملزم عابد احسان کے خلاف بجلی چوری کے 10 مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

ملزم عابد احسان میٹر میں ٹمپرنگ کر کے ٹیوب ویلز چلا رہا تھااورملزم نے تمام میٹرز پر سوراخ بھی کئے ہوئے تھے۔

اس طرح بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔چھاپہ مار کاروائیوں میں فیسکو حکام بھی ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ تھے۔فیسکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز،میٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں