فیصل آباد، گلستان کالونی میں بدبخت نوجوان نے معمولی جھگڑے پر والدین اور بہن کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا

بدھ 1 مئی 2024 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں بدبخت نوجوان نے معمولی جھگڑے پر والدین اور بہن کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ناخلف ملزم شیراز کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطا بق گلستان کالونی کے رہائشی اسلم کا بیٹے سے معمولی جھگڑا ہوا تھا تو مشتعل بیٹے نے گھر داخل ہو کر پہلے والد اسلم اور والدہ آسیہ بی بی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، بہن والدین کو بچانے کیلئے آئی تو ملزم نے بہن آسیہ کو بھی تشدد کانشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم شیراز کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں