فیصل آباد، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، لاکھوں روپے جرمانہ اور دودھ تلف

منگل 14 مئی 2024 19:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں نمکو یونٹ، سوڈا واٹر پلانٹ اور دودھ سپلائی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اجزاء اور صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ اور 470 لٹر دودھ تلف کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کام جاری ہے اس ضمن میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سمندری روڈ،الہی آباد اور سٹی میں نمکو یونٹ،سوڈا واٹر پلانٹ اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی اور سوڈا واٹر پلانٹ بند، نمکو یونٹ کو ایک لاکھ 25ہزار کا جرمانہ عائد جبکہ 470لٹر ملاوٹی دودھ، 130کلو بورکس، 3 من سے زائد ناقص سوڈا،چائنہ نمک اور ممنوعہ اشیاء تلف کردیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ممنوعہ اشیاء کے استعمال اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پروڈکشن یونٹ میں سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔سوڈا واٹر غیر معیاری، ممنوعہ اشیاء کی ملاوٹ سے تیار کر کے فروخت کیا جارہا تھا۔چیکنگ کے دوران زنگ آلود، فنگس زدہ فریزرز، بغیر ڈھانپے اشیاء اور ضروری ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔اشیاء کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ فوڈ گریڈ برتنوں کا استعمال، پروڈکشن ایریا میں مکھی مچھروں کی بھرمار پائی گئی، دودھ بردار گاڑی سے برآمد شدہ ملاوٹی دودھ شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں