فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید32 بجلی چور پکڑے گئے

اتوار 19 مئی 2024 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اورگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید32 بجلی چور پکڑے گئے جن کو14لاکھ46ہزار سے زائدکا جرمانہ کرنے سمیت ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو فیصل آباد انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 253 روزمیں کل8182بجلی چور پکڑے گئے جن کوایک کروڑ90لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور84کروڑ91لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے ، فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8050بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا جبکہ 6441بجلی چوروں کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکو نے بجلی چوروں سے 60کروڑ78لاکھ سے زائد کی ریکور ی بھی کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1941بجلی چوروں کو45لاکھ36ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ99لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکوسیکنڈسرکل سے1467بجلی چوروں کو36لاکھ 32ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ41لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل925بجلی چوروں کو27لاکھ33ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ82لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

فیسکو سرگودھا سرکل سے1193بجلی چوروں کو26لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ95لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل2088بجلی چوروں کو41لاکھ76ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑسے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل568بجلی چوروں کو13لاکھ30ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ70لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں