ز*گھوٹکی: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، متعدد شدید زخمی

جمعہ 24 مئی 2024 21:05

ؒ گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) گھوٹکی میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ گھوٹکی کے علاقے ایم 5 موٹروے لوکیشن 453 کے مقام پر پیش آیا جہاں کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کی نتیجے میں 2 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو سکھر کے ہسپتال منتقل منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں