قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال لیکچر سیریز کا آغا ز

ہفتہ 21 مئی 2022 00:41

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال لیکچر سیریز کا آغا ز کردیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال لیکچر سیریز کے افتتاحی تقریب میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تدریسی آفیسران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لیکچرسیز یز میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی اور بشریات اور شعبہ پولیٹیکل انٹرنیشنل سٹیڈیز نے شریک میزبان کے طور پر شریک ہیں۔لیکچر سیریز کے افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عویل حلق نے سلطنت اور دولت کی اخلاقیات ابن خلدو ن اور ماڈرن سٹیٹ کے عنوان مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جسے طلبہ وطالبات سمیت دیگر حاضرین نے خوب سراہا۔اس سے قبل ڈین ڈاکٹر تصوررحیم بیگ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال لیکچر سریز پروگرام شروع کرنے کے مقاصد کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں