قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص 3نشستوں کے لیے10 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے

منگل 5 دسمبر 2023 19:38

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص 3 نشستوں کے انتخابات میں دس امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 7دسمبر 2023کو ہونے والے سینٹ کے انتخابات کے ریٹرننگ آفیسرو قائم مقام رجسٹرار شاہد احمد شگری کے جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں دس امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

جن میں پروفیسر و ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ نمبر 1کے لیے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد خان،شعبہ میتھس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ،شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی،اسسٹنٹ پروفیسر و لیکچر کی سیٹ نمبر 2میں شعبہ پلانٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی شیدائی،پولیٹیکلس اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار علی،میتھس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن،ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر سعادت شیر خان جبکہ خواتین کے مختص ریزرو سیٹ کے لیے کیمسٹری کی لیکچرار ڈاکٹر عفت ستارہ،مینجمنٹ سائنسز غذر کیمپس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میمونہ نیلوفر اور پولیٹیکلس اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز کی اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ بیگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فیکلٹی کے مختص تینوں نشستوں کے لیے نومینیشن فارم جمع ہوچکے ہیں۔ان انتخابات میں مجموعی طورپرووٹر ز کی کل تعداد 201 ہے۔جوحق رائے دہی میں حصہ لیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں