وادی شونٹر حادثہ، برف سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری‘ 13 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرکے ان کی جان بچالی گئی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 مئی 2023 13:34

وادی شونٹر حادثہ، برف سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی 2023ء ) گلگت بلتسان کی وادی شونٹر میں برفانی تودہ سے ہونے والی تباہی کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور برف تلے دبی 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کی وادیِ شونٹرمیں برفانی تودہ گرنے سے ہونے والی تباہی کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے 8 جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے، نکالے گئے افراد کی لاشوں میں 4 خواتین، دو مرد اور دو بچے شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں مزید 13 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرکے ان کی جان بچالی گئی ہے جب کہ 13 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال استور پہنچا دیا گیا ہے، آرمی ریسکیو آپریشن مکمل کلیئرنس تک جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، گلگت بلتستان کے ضلع استور میں شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں، ملبے تلے دبے افراد کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی افراد خانہ بدوش تھے۔

اس حوالے سےوزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں