وفاقی وزیر برائے امور و کشمیر گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کوشاہراہ نگر کے بارے میں بریفننگ دی گئی

ہفتہ 11 مئی 2024 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے امور و کشمیر گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کو ان کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران پسن نگر کے پر فضا مقام پر شاہراہ نگر کے بارے میں بریفننگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان سبطین احمد نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی ایڈمن اپرول 2021 میں ملی اور یہ شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے ۔

اس منصوبے پر 4500 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ اہم منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس کی تکمیل سے ضلع نگر کی عوام کو نہ صرف سفر میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع وفاقی وزیر نے شاہراہ کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور مطلوبہ فنڈز کی بروقت فریمی کو یقینی بنانے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں