مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ سے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ملاقات

ہفتہ 3 ستمبر 2022 13:55

مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ سے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان   کی ملاقات
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2022ء) مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔ملاقات میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نےسیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پرامدادی رقم کو مستحقین تک شفاف طریقے سے تقسیم سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ تمام متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان عوام اپنے گلگت بلتستان کے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں