چلاس میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی پہلی واردات، ڈاکو شاپنگ مال سے لاکھوں روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار

پیر 24 فروری 2020 16:49

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) چلاس کی تاریخ میں پہلی بار گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران5 مسلح ڈاکو شاپنگ مال سے لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منیجر شاپنگ مال کامران حمید نے بتایاکہ نقاب پوش مسلح ڈاکوں نے رات کے گیارہ بجے چلاس شاپنگ مال کے عملے کو یرغمال بنا کر 392000 روپے نقدی، 54000 روپے کے بیلنس کارڈ، سی پی یو سمیت دیگر سامان لوٹ لیا۔

اس ضمن میں ایس پی دیامر شیر خان نے ڈاکیتی سے متعلق لون شاپنگ مال انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی۔ ایس پی دیامر شیرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کے حوالے سے ہم نے میٹنگ بھی کی ہے اور فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہیں، سپیشل برانچ اور دیامر پولیس کومتحرک کر دیا گیاہے، ہم مجرموں تک جلد پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں