گلگت، مشکوک افرادکے خلاف پولیس اورایلیٹ فورس کا آپریشن جاری ہے،پولیس ترجمان

ہفتہ 25 اگست 2018 17:44

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) ترجمان پولیس ضلع غذر ضیاء رحمان نے کہاہے کہ مشکوک افرادکے خلاف پولیس اورایلیٹ فورس مشترکہ آپریشن جاری ہے ،ضلع بھرمیں روزانہ کی بنیادپر7سے 8مقامات پرغیراطلاعاتی آپریشن کئے جائینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمیڈیاسے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ضیاء رحمن نے کہاکہ غذر پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان قانون کی گرفت میں جلدآئیں گے اس کے علاوہ 24 چیکنگ پوانٹس فعال ہیں اور ہر ایس ایچ او اپنی حدود میں 24 گھنٹے گشت کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا، ضلع میں داخلی راستوں کے سکیورٹی مزیدسخت کرینگے، قومی شناختی کارڈکے بغیرداخلہ ممنوع ہوگا۔

انہوں نے تمام سرکاری اداروں اور غیر سرکاری اداروں کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ رات اور دن کے اوقات میں سیکورٹی گارڈ کے تعین کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حاثے سے بروقت اور موثر انتظام کر کے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں