ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جوتل بالا اور جوتل پائین میں کھلی کچہری

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:40

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جوتل بالا اور جوتل پائین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں اے سی دنیور ،ڈی ایچ او گلگت ، ایکسئن بی اینڈ آر، ڈی ڈی ایجو کیشن ، ایکسیئن پی ایچ ای، ایس ڈی او پاور ڈویژن، جو تل کے عوام اور نمبرداران اور دیگر عماعدین نے شرکت کی۔

اس دوران عمائدین جوتل نے درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی سی گلگت کو آگاہ کیا۔ جوتل کے عوام نے ڈی سی گلگت سے مسائل کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔ڈی سی گلگت نے جوتل کے درپیش مسائل کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں زیادہ ترتعلیم ، صحت ،بجلی ،پانی ، آٹا،کنزرویشن ،اور دیگر مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے ڈی سی گلگت نے ڈی ڈی ایجو کشن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوتل کے اساتذہ جو دیگر علاقوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کو ایک ہفتے میں واپس اپنے علاقے میں بھجوائیں۔

صحت کے حوالے سے انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت دی کہ مقامی ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سول ڈسپنسری کا تعمیر جلد شروع کیا جائے گا۔مذید انہو ں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ایک 10 بیڈہسپتال تعمیر کر نے کے لئے عوامی نمائندوں اور اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا۔ ڈی سی گلگت نے بجلی کی ترسیل کے حوالے سے متعلقہ ایس ڈی او کو حکم دیا کہ اندر معیا د ایک یو م ٹرانسفارمر کو مرمت کرواکر بجلی کی بحالی عملدآر آمد کریں۔

عوام کے دیرینہ مسئلہ پانی کے سپلائی پر گفتگو کر تے ہوئے ڈی ڈی سی گلگت نے اے سی دنیور اور ایکسئن پی ایچ ای کو احکاما ت دئے کہ واٹر سپلائی کی مر مت کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کر کے پانی کی ترسیل کو عمل میں لائیں اس کے علاوہ گھروں میں پانی کے لئے بچھائی گئی پائپ کے حوالے سے پی ایچ ای کے عملہ تحصیلدار کے ہمراہ جو تل کا دورہ کریں گے اور مسئلے کو فوری طور پر حل کریں گے علاہ ازیں انہوں نے صادق آبا د جوتل کے واٹر چینل کا از خود دورہ کیا اور تجاوات کو ہٹانے اور سر بند کی تعمیر کا حکم دیا۔

اس موقع پر آٹے کی قلت کے حوالے سے کوٹہ نہیں بڑا سکتے ہیں لیکن فراہمی کے سلسلے میں رکوٹو ں کا جائزہ لیکر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ گلگت نے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر علاقہ مکینوں نے ڈی سی گلگت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں