چلاس،سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق، سولہ زخمی

جمعہ 28 جولائی 2023 19:19

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2023ء) چلاس کے علاقے گیٹی داس میں سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گیٹی داس کے مقام پر کار اور وین کی ٹکر کے باعث حادثہ پیش آیا، کار سے ٹکر کے بعد وین کھائی میں گری اور اس میں آگ لگ گئی،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں