گلگت ،پولیس سپاہی کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،3افراد ہلاک ،2شدید زخمی

ہفتہ 14 جون 2025 20:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)گلگت پولیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سپاہی نے گھر میں گھس کے فائرنگ کر دی،ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک 2 شدید زخمی ہوگئے،پولیس نے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات دو بجے حیدری محلہ جوٹیال میں اس وقت رونما ہوا جب SPUسپاہی کامران تیس ایم ایم پستول سے لیس ہو کر مسمی شرین خان کے گھر میں گھس گیا اور سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند پچاس سے زانڈ رانڈ فائر کیے گولیاں لگنے سے شیرین خان اس کی بیوی شمس القمر بیٹا اظہار علی بہو حنا اور تین سالہ بیٹی بنین الزہرا شید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر پی ایچ کیو ہسپتال گلگت لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود تھوڑی دیر بعد ہی شیرین خان اور اظہار علی بحق ہو گئے جبکہ آج دن کو مسمات شمس القمر بھی جان کی بازی ہار گئیں . زخمی بچی اور بہو کا علاج جاری ہے . زرائع کے مطابق تقریبا دو مہینے قبل شیرین خان اور سپاہی کامران کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جو کہ آپس میں رشتہ دار بتائے جا رہے ہیں . پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں