عوامی خدمت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرینگے‘چوہدری سجاد احمد خاں

مسلم لیگ( ن) کی حکومت حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے

منگل 5 دسمبر 2017 13:49

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء) عوامی خدمت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرینگے،عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں نے صدر یونائیٹڈ پریس کلب کامونکے رانا محمد ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پر امن پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے جبکہ مخالفین حالات سنوارنے میں حکومت سے تعاون کرنے کی بجائے روز بروز خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو منظر سے ہٹانے کیلئے اور عوام سے دور کرنے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے طرز سیاست کو بدلنا ہو گا جمہوریت کے تسلسل اور مضبوطی کی خاطر جو بھی سیاسی جماعت عوامی مینڈیٹ لے کر آئے اس کی ٹانگیں نہ کھینچے جائیں اسے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا پورا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن عوام کے ووٹوں کی طاقت سے انشاء اللہ اقتدار میں آئیگی کسی کو عوام کے حقوق غصب نہیں کرنے دینگے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں