گوجرانوالہ،بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 52بجلی چور پکڑے گئے

پیر 18 دسمبر 2017 22:18

گوجرانوالہ ۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 52بجلی چور پکڑے گئے،4کے خلاف ایف آئی آر درج، بجلی چوروں کو16لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد زاہد سلیم کی ہدایات پر گیپکومیں بجلی چوروں کے خلاف جاری حالیہ مہم کے دوران ریجن بھر سے مجموعی طور پر52بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کوایک لاکھ 12ہزار سے زائدیونٹس کی مد میں16لاکھ72ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیںجبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں