بد امنی ،ظلم اور نا انصافی کے خاتمہ کے لئے عدل فاروقی کو اپنانا ہو گا، سرفرازاحمد تارڑ

پیر 17 ستمبر 2018 23:42

گوجرانوالہ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) سنی اتحادکونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفرازاحمد تارڑ نے کہا ہے کہ بد امنی ،ظلم اور نا انصافی کے خاتمہ کے لئے عدل فاروقی کو اپنانا ہو گا ۔دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے حضرت سیدنا عمر فاروق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،آپ کے شاندار کارناموں سے تاریخ اسلام کا چہرہ روشن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاروق اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی غلام نبی جماعتی ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد منشاء قادری،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظم مراد مصطفیٰ ہیں،حضور نے آپ کو خدا سے مانگ کر لیا تھا، آپ کے قبول اسلام سے اسلام کو تقویت ملی اور کفر کی کمر ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

حضرت سیدنا عمر فاروق کے عہد خلافت میں شرعی حدود کے نفاذ سے معاشرتی برائیوں اور معاشرتی مظالم کا خاتمہ ہوگیا۔ فاروق اعظم کا طرز حکمرانی عدل و انصاف کی بہترین مثال ہے ۔حضرت سیدنا عمر فاروق نے حکمرانی کے ایسے اصول قائم کیئے جو مسلم حکمرانوں کے مشعل راہ ہیں ،اسلام سے نفرت کے باوجود یورپ نے خدمت انسانیت کیلئے عمر فاروق لاء نافذ کر رکھا ہے۔سیدنا فاروق اعظم نے رعایاکی خبر گیری،غریب پروری اور عدل و انصاف کا جو شاندار نظام قائم کیا اس کی مثال کہیں دکھائی نہیں دیتی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں