نندی پورپاور پراجیکٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ریجنل پولیس آفیسر

بدھ 24 اپریل 2024 22:23

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے نندی پور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کی ہدایت کی۔پراجیکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح جوانوں کی موجودگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

واک تھرو گیٹ کے ذریعے آنے والے اشخاص کی تلاشی کو خوش آئند قرار دیاسرچ لائٹس میں مزید اضافے اور حفاظتی آلارم سسٹم کو خود کار نظام سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے ۔انتظامیہ ،پولیس ،گیپکو ،پرائیوٹ سیکیورٹی ایجنسی،چائنیز فرم اور دیگر متعلقہ اداروں کو آپس میں ہم آہنگی اور اشتراک پیدا کرتے ہوئے سکیورٹی اور انتظامی امور کو منظم کرنے کی تلقین کی۔ شفٹ انچارج ایس پی یونے آر پی او کو سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی دوران وزٹ ریجنل پولیس آفیسر نے ہدایت کی کہ پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کیلئے نائٹ ویژن کیمرے 'سی سی ٹی وی کیمرے ،واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرزاور بائیو میٹرک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں