والدین کا نعم البدل پوری کائنات نہیں ہے، پیر سید عظمت علی شاہ بخاری

پیر 24 ستمبر 2018 23:37

گوجرانوالہ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ موت اٹل حقیقت ہے جس سے انحراف اور روگردانی ممکن نہیں ،حاجی محمد صدیق تارڑ مرحوم کی زندگی خوف خدا ،عشق رسول اور خدمت انسانیت سے عبارت تھی،والدین کا نعم البدل پوری کائنات نہیں انکا احترام کرنے والی اولاد دنوں جہانوںمیں سرخرو ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار فقیرانوالی خورد میں ڈویژنل صدر سنی اتحاد کونسل الحاج سرفراز احمد تارڑ کے والد محترم حاجی محمد صدیق تارڑ مرحوم کے ختم قل شریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیر سید فدا حسین حافظ آبادی ،مولانا محمد اکبر نقشبندی ،پیر سید علی سجاد حیدربخاری،حافظ محمد منشاء قادری،قاری خادم بلال مجددی،پیر سید محمد یوسف شاہ،پیر سید محمود الحسن شاہ،خالد محمود تارڑ،چوہدری شاہ رخ آف کراچی،چوہدری محمد شمس الدین آف راولپنڈی،پیر سیدحسنین علی شاہ ،عمران شہزاد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعما ن صدیقی،محمد ارشد تارڑ،محمد حسنین خالد تارڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخرت کی بہتری کے لئے زندگی کو غنیمت جان کر نیکیاں زیادہ کرنی چاہیئں ۔حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی پاسداری ضروری ہے،اسلام احترام انسانیت اور امن و سلامتی کا علمبردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں