گوجرانوالہ، ون یونٹی گروپ کسی فرد واحد کا نہیں، تمام فیصلے مشاورت سے کئے جا تے ہیں، اخلا ق بٹ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:20

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء)ون یونٹی گروپ کے قا ئد اخلا ق بٹ نے کہا ہے کہ شیخ طا رق ،شعیب بٹ اور اسلم ابراہیم انصا ری جیسے مخلص سا تھیوں کی آمد سے ون یونٹی گروپ کی طا قت اور آن میں اضا فہ ہوا ہے جو کہ اطمینان کی بات ہے، ون یونٹی گروپ کسی فرد واحد کا نہیں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جا تے ہیں، رشتے داروں کی بجا ئے اہل قیادت کو سا منے لیکر آنا ون یونٹی گروپ کا اعزاز ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مقامی ہو ٹل میں شیخ طا رق ،شعیب بٹ اور اسلم ابراہیم انصا ری کے اعزاز میں دئیے گئے عشا ئیے سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ون یونٹی گروپ کی کو شش رہی ہے کہ چیمبر اور ملکی سیا ست کو کبھی اکٹھا نہ ہو نے دیا جا ئے، وقت بتا ئے گا کہ ہم قدر کر نیوالے لو گ ہیں، جن سا تھیوں نے ون یونٹی گروپ کو جو ائن کیا ہے ان کو تہہ دل سے خو ش آمد ید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے روح رواں شعیب بٹ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ فا ئو نڈر گروپ کو چھو ڑنے کا جتنا دکھ ہوا اس سے کہیں ذیا دہ خوشی ون یونٹی گروپ میں شمو لیت سے ہو ئی ہے، اصولوں پر سمجھو تا نہ پہلے کبھی کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائونڈر گروپ کا ہر مشکل گھڑی میں سا تھ دیا لیکن انہوں نے اقتدار ملتے ہی آنکھیں پلٹ لی تھیں جسکا دلی صدمہ ہوا اب بھی وہ لو گ ہما رے سا تھیوں کو تنگ کر کے وفاداریاں تبدیل کروانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں، خدارا اب بھی سمجھ جا ئیں ایک دوسرے کے ووٹرز کو تنگ کر نے کی بجا ئے اصولوں کی سیا ست کو فروغ دیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں