تعلیمی میدان میںوطن عزیز کی سربلندی کیلئے طالبات کو کڑی محنت کرنا ہو گی، کرنل(ر)ساجدحسین وڑائچ

پیر 21 اکتوبر 2019 20:53

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) تعلیمی میدان میںوطن عزیز کی سربلندی کیلئے طالبات کو کڑی محنت کرنا ہوگی،الحمداللہ اس ادارہ سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات آج ڈاکٹر، انجینئراور پاک آرمی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں،انشاء اللہ ہم مستقبل کے ہیروز کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی خدمت کے اس عظیم مشن کو ہمیشہ جاری و ساری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپرنسپل کرنل(ر)ساجدحسین وڑائچ،اکیڈمک چیف میاں شہزاد محمود،ذونل ہیڈپروفیسر عارف رحمن، وائس پرنسپل میڈم صدف بلال،پروفیسر سجاد بخاری ،آرگنائزرپروفیسر انعم اصغر،پروفیسر ربیعہ عاشق،پروفیسر کرن فاطمہ،یاسررحمن،کوارڈینیٹر پروفیسر سونیہ صدف،پروفیسر رضوان نقوی نے کپس کالج گرلزکیمپس کے زیراہتمام طالبات کی ویلکم پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جہالت کے اندھیرے ختم کرنے میںہمارے اساتذہ کااہم کردارہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بھرپورکرداراداکررہی ہیں،ہمیںوطن عزیز کی خوشحالی کیلئے ملکر مزیدمحنت کرناہوگی،تقریب میں طالبات نے مزاحیہ خاکے،اساتذہ کوخراج تحسین ،شہری اور یہاتی کلچر اور یکجہتی کشمیرپرخوبصورت ٹیبلو ز پیش کیے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا،اس موقع پرطالبات کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں