ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا ماڈل بازار میں قائم فئیر پرائس شاپ کا دورہ

منگل 26 مارچ 2024 16:24

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ماڈل بازار میں قائم فئیر پرائس شاپ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے فیر پرائس شاپ پر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی، معیار اور مقدار کو چیک کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ فیئرپرائس شاپ پر روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی مقدار اور معیار کو چیک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ اور سہولت بازار قائم کردیئے گئے ہیں،ماڈل بازار میں قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر بازار سے اشیاء خوردونوش پر 25 فی صد رعائیت دی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر آلو، کدو، سیب، امرود، بیسن، ٹماٹر، لہسن کیلا، خربوزہ، پیاز، لیموں، کھجور، دال چنا 25 فی صد رعائت پر شہریوں کو فراہم کی جائیں گی، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر شہریوں کو اعلی معیار کی پھل، سبزیاں فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کے الگ الگ کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں، بیٹھنے کے لیے بہترین انتظام کیا گیا ہے ،کسی بھی ایمرجنسی کے لیے میڈیکل کیمپ بھی بھی قائم کئے گئے ہیں، رمضان بازاروں میں قائم سہولیات بازار میں چکن، انڈے، کریانہ آئمٹرز مارکیٹ سے کم قیمت میں فراہم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں