عزیر بھٹی شہید ہسپتال کی زیر تعمیر وارڈ کی چھت بیٹھنے سے 8 مریض معمولی زخمی ہوئے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 24 اپریل 2024 20:17

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ عزیر بھٹی شہید ہسپتال کی زیر تعمیر وارڈ کی چھت بیٹھنے سے 8 مریض معمولی زخمی ہوئے، جبکہ ایک 60 سالہ خاتون جن کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے جاں بحق ہوئیں، واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کردی گئ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو واقعہ کی تفصیل بارے پریس کانفرنس کے دوران کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ڈی ایم ڈاکٹر باسط اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ واقعہ میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ مریضوں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، واقعہ کی انکوائری کے لئے قائم کمیٹی ذمہ دران کا تعین کرے گی اور ذمہ دران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں