ذخیر ہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی کاباعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 11 مئی 2024 20:40

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا، منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ذخیر ہ اندوزی کرنے اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے شادی ہالز کو چیک کیا اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر شادی ہال پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں