حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں اسٹوڈنٹس کونسل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 16 مئی 2024 18:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ میونسپل گرلز ہائی اسکول کا دورہ کرکے جاری سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات کا جائزہ لیا، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں اسٹوڈنٹس کونسل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اسکولز میں اسٹوڈنٹس کونسل کا قیام خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

انتخابات میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری کا انتخاب ہوگا، جن میں اسٹوڈنٹس کے قومی ہیروز کے نام سے چار چار پینلز انتخابات میں حصہ لیں گے، اسکولز میں سینئر اساتذہ انتخابی کمشنر اور انتخابی ٹربیونل کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انتخابات میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے اور وضع کردہ شرائط و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں