کسی بھی قوم کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،جام کمال خان
آج کی خواتین طب، انجینئرنگ ، ہوابازی اور آرمڈ فورسزسمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں،وزیراعلی بلوچستان
پیر 22 اکتوبر 2018 22:54
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کالج کی مختلف کلاسز کامعائنہ کیا اور طالبات سے ان کے مضامین کے حوالے سے بات چیت کی اور سوالات پوچھے۔ وزیراعلیٰ نے طالبات سے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ عصر حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے، حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ اور سب سے بڑھ کر خودطلباء کو تعلیم کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے، حکومت اچھے تعلیمی ادارے اورسہولیات تو فراہم کرسکتی ہے او ر کربھی رہی ہے تاہم ہم تعلیم کے فروغ کا ہدف اس وقت تک حاصل نہیں کرسکتے جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز سنجیدگی کا مظاہر ہ نہ کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمارتیں بنانا بڑا کام نہیں اپنی نوجوان نسل کی کردار اور اعتماد سازی اہم مقصد ہے، جب تک ہم اپنے نوجوانوں کو صحیح سمت میں رہنمائی فراہم نہیں کرتے وہ منزل مقصود تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ ابھی سے اپنے رحجان کے مطابق عملی زندگی کے لئے کسی بھی شعبے کا انتخاب کریں، لائبریری جانے اور کتب بینی کی عادت اپنائیں اور انٹرنیٹ جیسی تمام جدید سہولتوں کے ذریعہ اپنے مطالعہ کو وسیع کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر میں تربت یونیورسٹی کا کیمپس قائم ہے اور جلد یہاں گوادر یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ جیونی، پسنی اوراورماڑہ میں بھی ضرورت کے مطابق گرلز ہائی اسکول اور گرلز کالجز کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر طالبات کی جانب سے پوچھے گہے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران کالج کی اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ بطور استاد اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور طالبات میں اعتماد پیدا کرکے ان میںقائدانہ صلاحیتیں اجاگرکریں۔گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گوادرمیں 7 افراد کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج
گوادر ، نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کرکی7 غیرمقامی افراد کو قتل کردیا
گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے واقعہ پر مذمتی سیمینار کا انعقاد
گوادریونیورسٹی کے زیراہتمام 9 مئی کے واقعہ پر مذمتی سیمینار کا انعقاد
گوادر، سربندن میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں7 غیرمقامی افراد جاںبحق ایک شخص زخمی
گوادر میں جاں بحق 5 افراد اور زخمی شخص کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
۔ گوادر میں ایک بار پھر باڑ لگانے کا مسئلہ ساجد ترین ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں اس کے خلاف کل آئینی پٹیشن ..
م*گوادر میں باڑ لگانے کے کام کو فوری طور پر روکا جائے،بی این پی کے مرکزی سیکرٹری
وفاقی وزیر بحری امور کا گو ادر کی خوشحالی کے لئے کام کی ضرورت پر زور
گوادر پورٹ نارتھ فری زون میں انٹرپرائزز کے قیام سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، چینی کمپنی
۷وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر میں فری زون ایگریکلچر انڈسٹریل پارک کا افتتاح ..
گوادر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا