گوادر ،پسنی کے ماہی گیروں کے لیئے 200ایکڑاراضی مختص کی گئی ہے ، میر نوید کلمتی

پسنی کی سیاسی جماعتیں پسنی جی ٹی کی بحالی کے حوالے ایک کمیٹی تشکیل دیں، اپنے دورحکومت میں 88کروڑروپے پایپ لائنوں کے لیئے ریلیزکرائے ہیں ،سابق نگران وزیر پبلک ہیلتھ

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) سابق نگران وزیر پبلک ہیلتھ میر نوید کلمتی نے کہاہے کہ پسنی کے ماہی گیروں کے لیئے 200ایکڑاراضی مختص کی گئی ہیں ، پسنی کی سیاسی جماعتیں پسنی جی ٹی کی بحالی کے حوالے ایک کمیٹی تشکیل دیں ،وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان سے ملاقات کرینگے،پسنی جیٹی معیشت کی شہ رگ ہے انہوں نے کہاکہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے ماہی گیر انگریزوں کی آمد سے قبل اس خطے میں رہائش پذیر ہیں ماہی گیروں کے لیئے جو اراضی مختص کی گئی ہیںوہاں جی ڈی اے کے زریعے ہاوسنگ اسکیم پلان بنائی جائے انہوں نے کہاکہ پسنی کے تین دیہات چکین ،کنڈاسول اور دیگرعلاقوں کو 6ماہ کے اندرپائپ لائن کے زریعے پانی کی سپلائی شروع کردی جائے گی جبکہ چربندن کو عنقریب پانی کی سپلائی شروع کی جائے گی انہوں نے میں نے اپنے دورحکومت میں 88کروڑروپے پایپ لائنوں کے لیئے ریلیزکرائے ہیں ،پسنی میں پانی کا بحران خودساختہ تھا جسے حل کردیاگیا ہے اور جو ڈیسیلیشن پلانٹ غیرفحال تھے انہیں فحال کیا جارہاہے جہاں سے پسنی کے شہریوں کو پانچ لاکھ گیلن پانی سپلائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ چائنا کی جانب سے ضلع گوادرکے 25طالب علموں کے لئے اسکالرشپ منطورکرائی گئی ہیں اور اس میں پسنی کے طالب علموں کو بھی شامل کیا جارہاہے اور پسنی کے انٹرکالج کو ڈگری کالج کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ گرلز کالج کی قیام کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پسنی کے عوام کی ووٹوں سے اقتدارکے مزے لوٹنے والوں نے یہاں کے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا اپنے پینتالیس دنوں کی وزارت میں پسنی میں جاری پانی بحران کا دیرینہ مسلہ حل کیا شادی کور ڈیم سے پائپ لائنوں کے زریعے شہر کو پانی کی سپلائی بحال کیا اس سے قبل ٹینکروں کے زریعے لوگ پانی خریدنے پر مجبور تھے ان کا کہنا تھا کہ پسنی فش ہاربر نہ سرف پسنی کی معیشت کی حب ہے بلکہ مکران کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاسل کرینگے پسنی فش ہاربی جیٹی سے یہاں کے لوگوں کی زندگی وابستہ ہے پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی کے لیئے سیاست سے بالاتر ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ مستانی ریک کے متاثرین کو متبادل اراضی کی فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومیتیں اگر پسنی شہر پر توجہ دیتی تو یہاں سوریج لائن سمیت دیگر بنیادی مسائل حل ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں