پسنی کے سمندر میں ٹرالر مافیا اور مقامی ماہی گیر گتم گتھاہوگئے

پیر 6 نومبر 2023 23:35

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) پسنی کے سمندر میں ٹرالر مافیا اور مقامی ماہی گیر گتم گتھاہوگئے،20 کے قریب ٹرالروں نے مقامی ماہی گیروں کو گھیر لیا ،مقامی ماہی گیر ڈٹ گئے ٹرالر والے اپنی لاکھوں روپے کی گجہ جال چھوڑ کر فرار ہوگئے اس سلسلے میں بتایا گیا کہ پیر کی صبع پسنی کے سمندر میں ٹرالر مافیا اور مقامی ماہی گیروں کے مابین تصادم ہوا ہے واقعہ کے خلاف پسنی کے ماہی گیر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ریلی بھی نکالی جبکہ حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان بھی پسنی پہنچ گئے اور انہوِں نے ریلی کی قیادت کی ۔

(جاری ہے)

مقامی ماہی گیروِں کے مطابق پسنی کے سمندر میں ٹرالرمافیا اور مقامی ماہی گیر وں مابین تصادم اس وقت ہوا جب 20 کے قریب ٹرالروں نے جبل زرین کے پیچھے آکر ساحل کنارے ٹرالنگ شروع کردی ،مقامی ماہی گیروں کے منع کرنے پر ٹرالر والوں نے مقامی ماہی گیروں کو گھیر لیا مقامی ماہی گیروں کی جانب سے مذاحمت پر ٹرالر والے بھاگ نکلے مقامی ماہی گیروں نے ٹرالر کے گجہ جال کو اپنے قبضے میں لے لیا واقعہ کے خلاف ماہی گیروں نے احتجاجا سمندر میں شکار بند کردیا اور احتجاجی ریلی نکالی ،حق دو تحریک سربراہ مولاناہدایت الرحمان نے ریلی کی قیادت کی اور پسنی پریس کلب کے سامنے آکر فشریز کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔اس دوران ٹرالر کے گجہ جالوں کو بھی نذرآتش کردیا گیا

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں