ضدی لوگ نہیں ہیں، مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

گوادر کے مسائل حل ہوں تو ہم سے زیادہ خوشی کسے ہو گی، مسئلہ عمل درآمد کا ہے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 دسمبر 2021 20:00

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2021ء) گوادر میں احتجاج کرنے والی ’بلوچستان کو حق دو تحریک‘ کے روحِ رواں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کے مسائل حل ہوں تو ہم سے زیادہ خوشی کسے ہو گی، وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے تو مثبت سمجھتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم ضدی لوگ نہیں ہیں، مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل حل ہوں تو ہم سے زیادہ خوشی کسے ہو گی، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر ِ اعظم عمران خان نے نوٹس لیا ہے تو عمل درآمد کی توقع ہے، امید ہے پوری ہو گی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں