پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ بہترین ٹیلنٹ دیکھا ہے‘ ویوین رچرڈز

پی جے ایل سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ،خود کو منوانے کا بہترین موقع ملا ‘مشتاق احمد

ہفتہ 22 اکتوبر 2022 16:24

پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ بہترین ٹیلنٹ دیکھا ہے‘ ویوین رچرڈز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2022ء) گوادر شارکس کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ بہترین ٹیلنٹ دیکھا ہے، جونیئر لیگ کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔پاکستان جونیئر لیگ کی رنر اپ ٹیم کے مینٹور ویوین رچرڈز نے ٹیم کے کوچ مشتاق احمد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی اس کا فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ لیگ میں شامل حسین، باسط علی، محمد ذیشان جیسے باصلاحیت کھلاڑی دکھائی دیئے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان ہمیشہ سے باصلاحیت کرکٹرز کی سر زمین رہا ہے۔اس موقع پر موجود گوادر شارکس کے کوچ مشتاق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس لیگ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہوگا۔لیگ میں کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا بہترین موقع ملا ہے۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی پہلی پاکستان جونیئر لیگ کے فائنل میں بہاولپور رائلز نے گوادر شارکس کو 85 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں