سدرن بلوچستان اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2023 گوادر کا افتتاح

پیر 11 دسمبر 2023 22:37

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) سدرن بلوچستان اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2023 گوادر کا فتتاح وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے فٹبال کو کک لگا کر کیاآج کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ مستونگ کی ٹیم نے شاندار میچ کھیلتے ہوئے پسنی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے چار گول سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ سوراب اور ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے مابین سخت مقابلہ ہوا سوراب کی ٹیم نے پہلے ہاف میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول کیے جبکہ دوسرے ہاف میں لسبیلہ کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے دو شاندار گول اسکور کیے تاہم میچ کے اختتام پر سوراب کی ٹیم نے ایک گول سے میچ جیت لیا میچ کا اسکور سوراب تین لسبیلہ دو پر ختم ہوا جبکہ تیسرا میچ خضدار اور آواران کے مابین یک طرفہ ثابت ہوا خضدار نے یہ میچ صفر کے مقابلے چھ گول سے جیت لیا کل ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں