ہیڈقادرآباد کے اردگردقائم اربوں روپے مالیت کے مچھلی فارم سیلاب میں بہہ گئے

ہفتہ 13 ستمبر 2014 16:38

کالیکی منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) ہیڈقادرآباد کے اردگردقائم اربوں روپے مالیت کے مچھلی فارم سیلاب میں بہہ گئے ۔ ایشیاکے سب سے بڑے اورسب سے زیادہ مچھلی فارم ہیڈقادرآبادکے قریب لوئرقادرآباد کے اردگردبنائے گئے ہیں پنجاب ،خیبرپختون خواہ ،شمالی اوربالائی علاقوں سمیت افغانستان تک سب سے زیادہ مچھلی یہاں سے سپلائی کی جاتی ہے ۔

تحصیل پھالیہ ،ضلع منڈی بہاوالدین،مانو چک۔رنمل شریف ،قادرآباد۔ہرے داکوٹ،علی پورچٹھہ ،غازی چک ۔

(جاری ہے)

شہر رسولنگر اورونیکے تارڑ میں سینکڑوں کی تعدادمیں ہزاروں ایکڑپر مچھلی فارم قائم ہیں ۔مئی میں ان فارموں میں مچھلی کا بچہ ڈالا جاتاہے جو ستمبرسے فروخت ہوناشروع ہوجاتاہے کیونکہ ایک کہاوت ہے کہ جن مہینوں ”ر“ آتی ہے ان مہینوں میں مچھلی کھائی جاتی ہے۔ تقریبا90فیصد مچھلی فارم سیلاب کی نذرہوگئے ہیں اورتمام مچھلی سیلاب میں بہہ کرآزادہوگئی جس سے فارمروں کوبہت زیادہ نقصان ہواہے اس وجہ سے مچھلی کی پیداورمیں کمی کے باعث قیمت میں بھی امسال بہت زیادہ اضافہ کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں