سرکاری تعلیمی اداروں کی چار دیواری اونچا کرنے ،سی سی ٹی وی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹر سمیت سیکورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ای ڈی او ایجوکیشن حافظ آباد
پیر 5 جنوری 2015 22:47
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے سرکاری تعلیمی اداروں کی چار دیواری کو اونچا کرنے ،سی سی ٹی وی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹرز سمیت سیکورٹی کو بہتر بنانے کے دیگر اقدامات کے لیے اڑھائی کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ابتدائی طور پر ضلع کے 30بڑے سکولوں جہاں پر طلباء و طالبات کی تعداد 500سے زائد ہے وہاں پر فی سکول 5سیکورٹی کیمرے اور ایک میٹل ڈیٹیکٹر فراہم کیا جا رہا ہے ۔
ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن مہر محمد اشرف ہرل اور ڈسٹرکٹ آفسیر فنانس عدنان ڈار نے بتایا کہ ڈی او کوارڈ شاہد اسماعیل مرزا کی زیر نگرانی سیکورٹی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ڈی او بلڈنگز کو سکولوں کی چار دیواری اونچا کرنے کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ 2بڑے غیر سرکاری تعلیمی ادارے بھی حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں جامع سیکورٹی انتظامات کرنے کے پابند بنا دیئے گئے ہیں اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی اداروں اور طلباء و طالبات کو خاطر خواہ سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکولوں کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو رضاکرانہ طورپر اپنے اداروں کی سیکورٹی کے فرائض کی انجام دہی کے لیے بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے محکموں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حافظ آباد،داماد کے کلہاڑیوں کے وار سے سسر قتل
حافظ آباد، ڈاکٹر نے رقم نہ ملنے پر ڈیلیوری کیلئے آئی خاتون کو مبینہ طور پر گردہ کاٹ کر مار ڈالا
حافظ آباد، ضلع بھر میں گندم کی خریداری کے لئے پاسکو کی جانب سے بنائے گئے خریداری مراکز ٹھس
حافظ آباد میں محکمہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی جانب سے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
اخبارات اور نیوز چینل کو خبروں کی ترسیل میں قصباتی صحافیوں کا بڑا کردار ہے،محمد نصر اللہ خان
ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی زیر قیادت حافظ آباد پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ..
سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد جلد پاکستان کے دورے پر آرہا ہے ‘ عطا اللہ تارڑ
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیت کیلئے تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ، رسم قل (کل )ادا کی جائیگی
بزرگ لیگی رہنما چوہدری افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے
پشاور سے ڈیڈباڈی کو لیے کر پیرمحل جانے والی ایلبولینس موٹروے ایم فور پر الٹ گی
حافظ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا
-
جب تک سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گی موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے
-
رواں مالی سال میں خیبرپختونخواہ کے محصولات میں نمایاں اضافے کا امکان
-
میں گارنٹی نہیں دیتا کہ ہماری جماعت کبھی اقتدار میں بھی آئے گی
-
اگر آئی ایم ایف کہتا کہ ملازمین پر ٹیکس لگائیں توبات کی جائے مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے
-
پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا، حکمران پارٹیوں پر عوام کو اعتماد نہیں رہا
-
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں
-
کوشش کریں گےکہ جون کے پہلے ہفتے میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں
-
ملک کے آئین کو توڑنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے
-
وزیراعلی نے7 لاکھ طلبہ طالبات کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دےدی
-
آج بھی وقت ہے ملک کو دولخت کرنے پر قوم سے معافی مانگیں
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی