موٹر وے پولیس نے مغوی بچہ بازیاب کرالیا، 2ملزمان گرفتار

جمعرات 7 فروری 2013 12:59

جلال پور بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7فروری 2013ء ) موٹروے پولیس نے جلال پور بھٹیاں سے اغواء ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کو بازیاب کروا کر دوملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جلال پوربھٹیاں کے گاو ں جگانوالہ میں منظور حسین کا 12 سالہ بیٹا حمزہ منظور سکول جا رہا تھا کہ اسی گاو ں کے عبدالجبار نامی شخص نے ساتھیوں سے مل کر اسے اغواء کر لیا۔ اغواء کار بچے کو کار میں ڈال کر لاہور لے جا رہا تھے کہ کوٹ عبدالمالک انٹر چینج پر بچے نے موٹروے پولیس کے جوانوں کو دیکھ کر شور مچا دیا، جس پر پولیس نے گاڑی روک کر بچے کو بازیاب کرالیا اور دو ملزمان ندیم اور یاسر کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں