صحت کارڈکی سہولت کوتمام اضلاع تک توسیع دی جائیگی ‘سائرہ افضل

بدھ 3 فروری 2016 16:50

جلال پور بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ غریبوں کے بلامعاوضہ علاج کیلئے صحت کارڈ کی سہولت کو تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جلال پور بھٹیاں میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں پاکستان میں رہنے والے ہر ایک شخص کو صحت کی سہولیات میسر ہوں ‘ وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘کسی بھی غریب کو اب علاج کیلئے کوئی چیز نہیں بیچنا پڑیگی ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں