فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ کا دورہ حلقہ انتخاب‘ مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور عوامی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں

بدھ 25 جنوری 2017 13:33

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء)فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ کا دورہ حلقہ انتخاب‘ مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور عوامی وفود سے ملاقاتیں بھی کی اورمسائل بھی سنے تفصیلات کے مطابق فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ نے سینئرمدرس گڑتھامہ راجہ ارشاد ،سیدشاہد گیلانی کی بیٹی کی وفات پر دھاریاں ،راجہ فقیر محمد اسلام آباد کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کااظہار کیا اورمرحومین کے بلندی درجات کے لیئے فاتحہ خوانی کی وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا دریں اثناء فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرخان ایڈووکیٹ نے چناری،ہٹیاں ،سراں کے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کی اور ان کے مسائل بھی سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں