پی ٹی آ ئی کی حکو مت نے مسائل کے پہا ڑوں نبٹنے کے لئے حکمت عملی بنا لی ہے،چو ہدری شو کت علی بھٹی

بدھ 26 ستمبر 2018 14:51

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) پی ٹی آئی کی حکو مت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکا لے گی اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر کے محروم طبقہ کے مسا ئل حل کئے جا ئیں گے ان خیالا ت کا اظہا ر رکن قو می اسمبلی چو ہدری شو کت علی بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کی حکو مت نے مسائل کے پہا ڑوںنبٹنے کے لئے حکمت عملی بنا لی ہے اور حکو مت کے سو روزہ پلان سے عوام کو تبد یلی نظر آ نی شروع ہو جا ئے گی انہوں نے کہا کہ قا نون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے لئے دن رات کام جاری ہے نئے پا کستان میںقا نون سب کے لئے ایک ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں