حافظ آباد ،موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے راہگیرکو شدید ذخمی کردیا

پیر 25 مارچ 2019 23:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں بھون خورد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے راہگیرکو شدید ذخمی کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھون خورد کا رہائشی سرفراز ولد محمد عاشق پیدل بھوں کلاں سے اپنے گائوں بھون خورد جارہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شخص نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں