جلالپور بھٹیاں،پولیس نے موٹر سا ئیکل لفٹر نبیل عرف بلو کوگرفتار کر لیا ، چوری شدہ 7 موٹر سائیکلیں برآمد

جمعہ 24 جولائی 2020 21:33

جلالپور بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی،موٹر سا ئیکل لفٹر نبیل عرف بلوگرفتار ، چوری شدہ 7 موٹر سائیکلیں برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور پور بھٹیاں حافظ احمد جمال کی سربراہی میں تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر نبیل عرف بلو کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نبیل عرف بلو نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مختلف علاقوں سے 7 موٹر سائیکل چوری کئے ہیں۔ پولیس نے موٹر سائیکل چور سے لاکھوں روپے مالیت کے تمام چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نبیل جو پیشہ ور چور ہے جس کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں