بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انکے مستقبل کو محفوظ اور عمر بھر کی معذوری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

منگل 22 ستمبر 2020 00:03

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلا کر انکے مستقبل کو محفوظ اور عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو چاہیے کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلانے کی اس مہم میں حکومتی اداروں کے دست و بازو بن جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقعہ پر کیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریحان اظہر،چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عابد بھٹی،ڈاکٹر اعجاز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہجہان حکومتی اداروں کی جانب سے ملک بھر سے پولیو کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تو وہیںہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی اداروں سے ملکر اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل اور انہیں عمر بھر کی مرعزوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں ۔

اس موقعہ پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب نے بتایا کہ ضلع بھر میں 25ستمبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی2لاکھ 6ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے محکمہ صحت کی پانچ سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں