حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ ز کا نوٹیفیکشن جاری نہ کئے جانے کے خلاف ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذ ہ نے گذشتہ روز اپنے بازئوںپر سیاہ پٹیاں باندہ کر تدریسی فرائض سرانجام دیئے

منگل 19 جنوری 2021 23:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ ز کا نوٹیفیکشن جاری نہ کئے جانے کے خلاف ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذ ہ نے گذشتہ روز اپنے بازئوںپر سیاہ پٹیاں باندہ کر تدریسی فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس دوران متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین ریاض احمد تارڑ و دیگر راہنمائوں نے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کرکے وہاںپر اساتذہ کے بازئوںپر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ ریاض احمد تارڑ نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے سرکاری ملازمین اور اساتذہ 26جنوری کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میںاحتجاجی دھرنا بھی دیں گی

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں