محکمہ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

بوائز انڈر 16کا فائنل بلال احمد جبکہ گرلز کا فائنل تماز عامر نے جیت لیا

منگل 26 دسمبر 2017 19:34

محکمہ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2017ء) محکمہ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔بوائز انڈر 16کا فائنل بلال احمد جبکہ گرلز کا فائنل تماز عامر نے جیت لیا۔محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے حافظ آباد میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جا ری ہے ۔

سپورٹس جمنازیم میں منعقدہ ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوئے ۔

(جاری ہے)

وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی خالد محمود بٹ فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔انڈر 16بوائز فائنل میں بلال احمد نے نعمان احمد کو شکست سے دی جبکہ گرلز فائنل میں تماز عامر نے منیبہ کو شکست دی ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی حافظ آباد خالد محمود بٹ اور ڈی او سپورٹس ماجد حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ڈی او سپورٹس ماجد حسین کا کہنا تھا کہ قائد اعظم سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ،کبڈی،کراٹے،بیڈ منٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مقامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں