حافظ آباد،گورنمنٹ کالج گرائونڈ میں کھیلے جانے والا ہاکی میچ سیالکوٹ نے جیت لیا

پیر 28 ستمبر 2020 21:40

حافظ آباد،گورنمنٹ کالج گرائونڈ میں کھیلے جانے والا ہاکی میچ سیالکوٹ نے جیت لیا
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) گورنمنٹ کالج گرائونڈ میں کھیلے جانے والا ہاکی میچ سیالکوٹ نے جیت لیا۔سیالکوٹ نے میزبان ٹیم حافظ آباد کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دی۔قومی ہاکی ٹیم کے وائس کیپٹن عماد شکیل بٹ،سابق صدر ڈی ایچ اے شیخ محمد امجد،جنرل کونسلرز محمد سلیم انصاری ،محمد عباس گوگا،اسامہ چاند،بابا یوسف منگی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

میچ آرگنائزرز محمد امین چودھری،ظہیر الحق گوگی،ارشاد احمد،ماسٹرریاض احمد مغل سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔دونوں ٹیموں کی جانب سے عدیل احمد ،محمد فیصل،شبیر حسین نے بہترین کھیل پیش کیا۔میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر وائس کیپٹن قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ نے ہاکی کے فروغ کے لیے میچوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں