حافظ آباد:ریسکیو 1122کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ اسپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا

پیر 22 نومبر 2021 23:59

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) ریسکیو 1122کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ اسپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مراد حسین اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر محمد نعیم اختر فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے ۔انٹر ڈسٹرکٹ لیول پر کرکٹ ،بیڈ منٹن،رسہ کشی،دوڑاور فٹبال کے میچز کروائے گئے جن میں ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نے کہا کہ محکمہ کی سطح پر کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کا ڑ*انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور ان مقابلوں میں ریسکیو اہلکاروں نے بھر پور حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے جیتنے والے ریسکیو اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقعہ پر دسٹرکٹ آفیسر محغمد نعیم اختر نے کہا کہڈی جی ریسکیو ڈاکٹررضوان نصیر کی ہدایت پر انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد کروائے گئے تاکہ اہلکار صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں